Baldocer Rent Affidavit Format - Rent Agreement Format in Pakistan
بیان حلفی زمیندار
میں مسمی .................. ولد ................. چک / موضع ............... تحصیل ............ ضلع .............. کا رہائشی ہوں ۔ میرا شناختی کارڈ نمبر ....................... ہے۔(جس کی فوٹو کاپی لف ہے) اور میرا رابطہ نمبر................. ہے۔ میں اپنے رقبہ .........ایکڑ واقع چک / موضع .................... کو محکمہ زرعی انجینئرنگ بہاولنگر کے بلڈوزر سے لیول کروانا چاہتا ہوں۔
مسمی حلفاً بیان کرتا ہے کہ: ۔
1۔ میرا ملکیتی رقبہ صوبہ پنجاب میں (پچیس ایکڑ) سے زائد نہ ہے جس کی فرد ملکیت متعلقہ ریونیو آفیسر سے تصدیق شدہ لف
ہے۔ اور میں 100/- روپے فی میٹر گھنٹہ کے حساب سے کرایہ پر بلڈوزر حاصل کرنا چاہتا ہوں اور بلڈوزر کے لیے ڈیزل
آئل(13.25) لیٹر فی گھنٹہ مہیا کرنے کا پابند رہوںگا۔
2 رقبہ کی ملکیت کے بارے میں کسی بھی سٹیج پر میرا بیان حلفی غلط ثابت ہونے کی صورت میں بندہ کرایہ بلڈوزر بمطابق محکمہ کا منظور
کردہ فل ریٹ فی میٹر گھنٹہ کے حساب سے جمع / ریکور کروانے کا پابند رہے گا۔
3۔ بندہ اپنے اسی رقبہ میں ہی بلڈوزر کا کام کروائے گا کسی دوسرے رقبہ میں بلڈوزر نہیں چلوائے گا ایسا کرنے کی صورت میں تمام رقم
فل ریٹ فی میٹر گھنٹہ کے حساب سے جمع / ریکور کروانے کا پابند رہے گا۔
4۔ بندہ کام کے مطابق ایڈوانس بکنگ ایک ہی دفعہ کروائے گا اور اس میں توسیع کا مطالبہ نہیں کرے گا۔
5 ۔ بندہ نے مجوزہ درخواست فارم برائے حصول بلڈوزر میں درج شرائط غور سے پڑھ لی ہیں جن کا پابند رہے گا۔
6۔ بلڈوزر کے حصول یا کام کے سلسلہ میں عملہ سے کسی قسم کے اختلاف / جھگڑے کی صورت میں جناب اسسٹنٹ ایگریکلچرل انجینئر
(فیلڈ اینڈ ورکشاپ) بہاولنگر سے رجوع کرونگا جن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ اور ایسا کوئی معاملہ کسی بھی عدالت میں نہ لے جاﺅنگا۔
دستخط / نشان انگوٹھا زمیندار


0 Comments