Lease Agreement of Land Agriculture - Mustajri Nama
اقرار نامہ مستاجری
1۔ منکہ...............................................۔ شناختی کارڈ نمبر..................................
(فریق اول مالک اراضی)
2۔ منکہ...............................................۔ شناختی کارڈ نمبر..................................
(فریق دوم مستاجر)
ہر گاہ من مقرفریق اول نے اراضی بہ تفصیل مربع نمبر............. کیلہ نمبر............. برقبہ............. واقع ....................................... بر مستاجری برائے مدت............. سال از فصل............. سال............. تا فصل............. مقر نمبر 2 فریق دوئم کو بالعوض مبلغ....................... روپے کلہم دے دی ہے ۔ اور مابین فریقین یہ طے پایا ہے کہ عرصہ تین سال کا ٹھیکہ کلہم رقم مبلغ ....................... روپے فریق اول مالک کو ادا کر دیئے ہیں اور اراضی مذکورہ من مقرنے قبضہ اراضی متذکرہ بالا حوالہ مستاجر کر دیا ہے۔ دوران میعاد مستاجری اراضی مذکورہ کا منظور شدہ پانی مستاجر استعمال کرنے کا حقدار و مجاز ہوگا۔ دوران میعاد مستاجری اراضی مذکورہ کا آبیانہ ، تاوان وغیرہ بذمہ مستاجر ہوگا۔ دوران میعاد مستاجر درختان کی حفاظت کرے گا ۔ البتہ زرعی ٹیکس بذمہ مالکہ ہوگا۔اور رقبہ کسی دیگر کو مستاجری یا ٹھیکہ پر قطعاً نہ دے گا۔ مزید برآں من مقر نمبر 1 فریق دوئم کی رضامندی میعاد مستاجری ختم ہونے سے قبل ہی اراضی مستاجر سے واپس حاصل کرسکے گی۔ لہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ اقرار نامہ ہذا روبرو گواہان ہاشیہ تحریر و تکمیل کر دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوئے۔ تحریر :۔
گواہ شد
العبد
العبد
گواہ شد
.......................
........ (فریق اول مالک )
....... مستاجر
.......................
نوٹ:۔ مضمون دستاویز ہذا سن و سمجھ کر درست تسلیم و قبول ہے۔ تحریر :۔
العبد
العبد
........ (فریق اول مالک )
.... ....... مستاجر


0 Comments