General Power of Attorney | Mukhtar Nama Aam in Urdu

 General Power of Attorney | Mukhtar Nama Aam in Urdu




﴾دستاوےز مختار نامہ عام ﴿
منکہ....................................... شناختی کارڈ نمبر........................
جو کہ مقر بروئے انتقال نمبر.............وبروئے رجسٹر حقداران زمےن سال............ کھاتہ نمبر.....کھتونی نمبر.....مستطےل نمبر.....کےلہ نمبر.....سالم کھاتہ برقبہ0K-0Mکا منتقلہ .........حصہ برقبہ 0K-0M(......مرلے صرف ) ......تعمےر شدہ واقع ..........................................کا بلا شرکت غےر ے مالک و قابض ہے ۔ مقر بوجہ مصروفےت پےش نظر اصالتاً حاضر رہ کر اپنی ملکےہ جائےداد متذکرہ بالا کی دےکھ و بھال ، انتظام و انصرام کرنے سے قاصرہے۔ اس لےے مقر نے اپنے اعتمادی خود مسمی....................................شناختی کارڈ نمبر...................کو مختار عام مقرر کرکے اختےاردےتا ہے کہ مختار عام مقر کی ملکےہ جائےداد متذکرہ بالا کی دےکھ بھال ، انتظام و انصرام خود کرے۔ بےان دےوے ، بےان حلفی دےوے۔ درخواست ہر قسم محکمہ جات قائم شدہ پاکستان مےں پےروی و جوابدہی کرے ، دعویٰ جات ، مقدمات ، عدالت ہاے دےوانی ، فوجداری ، مال و دےگر عدالت ہائے قائم شدہ پاکستان مےں بابت جائےداد متذکرہ بالا خود کرے۔ اپےل نگرانی ، نظر ثانی ، رٹ دائر کر کے پےروی خود کرے۔ وکےل ، اےڈووکےٹ ، بےرسٹر مختار خاص مقرر کرے۔ مختار عام مقر کی ملکےہ جائےداد متذکرہ بالا کو بذرےعہ بےع ، ہبہ ، تملےک ، تبادلہ ، تقسےم ، رہن ، وقف دےگران کے نام منتقل کرے۔ تتمہ رجسٹری کراوے۔ بےع زبانی انتقال دےوے۔ اسٹامپ ، کورٹ فےس ، خرےد کرے۔ واپس کرے۔ مختار عام مقران کی ملکےہ جائےداد متذکرہ بالا کو کسی بھی بنک ہائے قائم شدہ پاکستان مےں رہن کرکے قرضہ حاصل کرے۔ قرضہ واپس کرے۔ اگر جائےداد متذکرہ بالا کسی بھی بنک کے پاس رہن شدہ ہو تو اس بارے مےں تمام معاملات کی انجام دہی مختار عام خو دکرے۔ مختار عام جائےداد متذکرہ بالا کے بارے مےں معاہدات خود کرے۔پرچہ ملکےت حاصل کرے۔ رقوم ہر قسم حاصل کرے۔ جمع کروائے ، مختار عام ہر قسم کا انتقال د ےگران کے نام کراوے ۔فک و رہن کراوے۔ اجراءڈگری کراوے۔ دستاوےزات ہر قسم تحرےر وتکمےل کروا کر رو بروآفےسرتصدےق کنندہ پےش کرے۔ بےان بابت منتقلی جائےداد متذکرہ بالا دےوے۔ دستاوےزات ، رجسٹرات ،ثمنات پر مقر کی بجائے مختار عام اپنے دستخط و انگوٹھا جات ثبت کرے۔ مختار عام راضی نامہ ، دستبرداری نامہ ، صلح نامہ دےوے ، دوکان کراےہ پر دےوے ، کراےہ دار سے کراےہ وصول کرے، کراےہ دار کو کراےہ کی وصولی رقم کی رسےد دےوے ، کراےہ دار سے دوکان خالی کراوے غرضےکہ جائےداد متذکر ہ بالا کے سلسلہ مےں جو جو کام جہا ں جہاں کرنے درپےش ہوں مختار عام ان سب کو از ا بتداءتا انتہاخود سرانجام دےوے۔ جو اختےارات سہواً تحرےر ہونے سے رہ گئے ہوں وہ بھی مختار عام کو منجانب مقر حاصل ہوں گے۔ مقر کو مختار عام مذکور کا انجام دہندہ ہر قول وفعل منظور و قبول ہوگا۔ مقر نے دستاوےز مختار نامہ عام اپنی سمجھ بوجھ آزاد مرضی سے تحرےر و تکمےل کروائی ہے اور روبرو گواہان اپنے دستخط انگوٹھا ثبت کردئےے ہےں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ تحرےر :

العبد 

العبد 


..................... اختیار دہندہ 

..................... اختیار گریندہ 




گواہ شد

گواہ شد
.....................

.....................


نوٹ مقرکودستاوےز مختار نامہ عام پڑھ کر سنائی اور سمجھائی گئی جو کہ مقر کے حسب گفتہ ہے اور مقر کو 
منظور وقبول ہے۔ تحرےر :
العبد 
..................... اختیار دہندہ 

Post a Comment

0 Comments