Vakalat Nama or Power of Attorny - Wakalat Nama in Urdu

Vakalat Nama or Power of Attorney - Wakalat Nama in Urdu


وکالت نامہ


بعدالت جناب __________________________________________ 

_____________ _________ بنا م _____________________
علاقہ تھانہ ____________________نوعیت مقدمہ __________________
مقدمہ نمبر ____________________منجانب 
مقدمہ مندرجہ عنوان میں اپنی طرف سے بمقام    برائے پیروی و جوابدہی 
 
کوبدیں بشرط مقرر ہے کہ میں ہر پیشی پر خود یا بذریعہ مختیار خاص بروز پیشی حاضر ہوتا رہوں گا۔ اور بروقت پکارے جانے وکیل صاحب موصوف کو اطلاع دیکر حاضر عدالت کروں گا۔ پیشی پر مظہر حاضر نہ ہوا اور مقدمہ میری غیر حاضری کی وجہ سے کسی طور پر میرے خلاف ہوگیا تو صاحب موصوف اس کے کسی طرح ذمہ دار نہ ہوں گے ۔ اگر مقدمہ صاحب مذکورکی کسی دانستہ غفلت سے میرے برخلاف ہوگیا تو صاحب موصوف تاحد محنتانہ 
نقصانات یا ہر جانہ کے ذمہ دار ہوں گے ۔ لیکن وکیل موصوف صدر مقام کچہری کے علاوہ اور جگہ سماعت ہونے یا بروز تعطیل یاکچہری کے اوقات سے پیچھے ہونے پر مظہر کو کوئی نقصان پہنچے تو اس کے ذمہ دار اس کے واسطے کسی
معاوضہ ادا کرنے یا مختانہ واپس کرنے کے بھی صاحب موصوف ذمہ دار نہ ہوں گے ۔ مجھ کو کل ساختہ پر داختہ صاحب موصوف مثل کردہ ذات خود قبول ہو۔ صاحب موصوف کو عرضی و جواب دعویٰ اور اجراءدرخواست 
برآمدگی درخواست منسوخی ڈگری یکطرفہ درخواست حکم امتناعی یا قرقی یا گرفتاری قبل از فیصلہ اجراءڈگری بھی 
صاحب موصوف کو بشرط ادائیگی علیحدہ مختانہ پیروی کا اختیار ہوگاکہ مقدمہ مذکوریا اس کے کسی جزو کی کاروائی 
کے واسطے کسی دوسرے وکیل یا بیرسٹر کو بجائے اپنے یا اپنے ہمراہ مقرر کریں اور ایسے مشیر قانونی کو ہرامر میں اور 
ویسے ہی اختیارات حاصل ہوں گے جیسے صاحب موصوف کو حاصل ہیں اور دوران مقدمہ میں جو کچھ ہر جانہ التوا 
پڑے گا وہ صاحب موصوف کے بر خلاف نہ ہوگا۔ نیز رقومات داخل کردہ کی ہر طرح وصولی بذریعہ چیک ہائے 
وغیرہ کی اختیار وکیل صاحب موصوف ہوگا۔ لہذا یہ وکالت نامہ لکھ دیا ہے کہ سندرہے۔ وکالت نامہ سن لیا ہے اور اچھی طرح سمجھ لیا ہے اور منظور ہے۔ تحریر

Post a Comment

0 Comments